صدر مملکت چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے، دورے کے دوران صدر نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
بیان کے مطابق پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے، صدر زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دورے
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔