آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ؛ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
چیئرمین کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیرقانونی ہے۔ بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلور ملز ایسوسی ایشن کو
پڑھیں:
راولپنڈی: نانبائیوں نے 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کردیا
---فائل فوٹونانبائی ایسوسی ایشن نے 2 دن کے وقفے کے بعد 11 نومبر سے پنجاب بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
نانبائی ایسوسی ایشن نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، آٹے کی بوری ساڑھے 5 ہزار سے 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، انتظامیہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر قیمت مقرر کرے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں، سرکاری نرخ پر 14 روپے کی روٹی بیچنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نانبائیوں کی اکثریت نے ہڑتال کو مسترد کیا ہے، سرکاری نِرخوں پر روٹی کی قیمت یقینی بنائی جائے گی، نانبائیوں کی ہڑتال بلاجواز اور بلیک میلنگ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نانبائیوں کے لیے آٹے کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں، آٹا ڈیلرز کو فلور ملز سے حکومتی نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، راولپنڈی میں 157 خصوصی پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں آٹا دستیاب ہے، ڈرا دھمکا کر تنور بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔