پی ٹی آئی کے 26نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے پرتشدد احتجاج کے مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں آئندہ تاریخوں تک توسیع کردی ہے ۔عدالت نے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم اور راولپنڈی کے 4 تھانوں
میں درج مقدمات میں نامزد تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی، سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی عبوری ضمانت میں 15 جولائی اور تھانہ حسن ابدال کے 2 مقدمات میں نامزد رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کی عبوری ضمانت میں 12 جولائی تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز علیمہ خانم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے علیمہ خانم کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت علیمہ خانم
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :