شہباز شریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے معصوم شہریوں کی شہادت پر ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔