امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے قبل امریکا نے خفیہ طور پر اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائل فراہم کیے۔ 

یہ انکشاف ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے کیا ہے جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

حکام کے مطابق یہ ترسیل اسرائیل کے ایران پر حملے سے صرف چند دن قبل کی گئی، اور اتنی بڑی مقدار میں میزائلوں کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل اور دیگر اسلحہ فراہمی کی خبریں خفیہ رکھی گئیں اور میڈیا میں کہیں رپورٹ نہیں ہوئیں۔

عہدیداروں نے مزید انکشاف کیا کہ ایران کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے امریکی فوج نے بھی اسرائیل کی مدد کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ کئی مہینوں سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔

ہیل فائر میزائل (Hellfire Missiles) دراصل لیزر گائیڈڈ اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیار ہیں جو انتہائی درستگی سے نشانہ لگاتے ہیں۔ انہیں ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور دیگر پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

ان میزائلوں کا ابتدائی ڈیزائن 1980 کی دہائی میں اینٹی ٹینک ہتھیار کے طور پر کیا گیا تھا، مگر اب انہیں دنیا بھر میں فوجی آپریشنز میں استعمال کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان حملوں میں جہاں درست نشانے کی ضرورت ہو، جیسے جوہری تنصیبات پر حملہ۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

9 مئی کو نائب امریکی صدر نے بتایاپاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنیوالا ہے، نریندر مودی

بھارت کے ایوان بالا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے آپریشن سندور کے حوالے سے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کو پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’حکومت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ‘فری ہینڈ‘ دیا اور پاکستان کچھ نہ کر سکا۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی رہنما نے انڈیا کو آپریشن سندو روکنے کا نہیں کہا۔ نو مئی کی رات کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مجھے بتایا کہ ’پاکستان انڈیا پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کے مطابق ‘میں نے نائب امریکی صدر کو اپنے ردِعمل میں کہا کہ اگر پاکستان کا ایسا کرنے کا ارادہ ہے تو اُسے اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
  • روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ 
  • روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • 9 مئی کو نائب امریکی صدر نے بتایاپاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنیوالا ہے، نریندر مودی
  • بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟