ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا، اسرائیلی فوج
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا۔
پیر کے روز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا جب کہ ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6