Jasarat News:
2025-11-03@14:52:54 GMT

ایران پر اسرائیلی حملہ: عالمی امن کیلیے خطرہ!

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی ردعمل ہنوز جاری ہے اور نہیں معلوم کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے۔ 13 جون کی صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور اس کا جوازیہ پیش کیا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران چند ماہ یا ایک سال کے اندر جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، جس کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی ضروری تھی۔ حملوں کا بنیادی ہدف ایران کی جوہری تنصیبات، خاص طور پر نطنز میں یورینیم افزودگی کی سہولت اور خنداب و خرم آباد کی جوہری سائٹس تھیں۔ اسرائیل کا یہ بھی الزام ہے کہ ایران حماس، حزب اللہ، اور یمنی حوثیوں جیسے عسکریت پسند گروہوں کی مالی اور عسکری مدد کرتا ہے، جو اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔ اس حملے میں اسرائیل نے ایرانی فوجی قیادت کو نشانہ بنایا، جن میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شامل تھے۔ نطنز میں یورینیم افزودگی کی سہولت، جو ایران کی سب سے اہم جوہری تنصیب ہے، کو تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اصفہان کی یورینیم کنورژن سہولت اور دیگر جوہری تنصیبات بھی نشانہ بنیں، تہران اور دیگر علاقوں میں فوجی اڈوں اور ایرانی عسکری قیادت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی اعلیٰ فوجی افسران شہید ہوئے۔ اسرائیل نے ایران کے اندر سے ڈرونز اور میزائل استعمال کر کے ایرانی فضائی دفاع کو ناکارہ بنایا، جس سے حملوں کی کامیابی ممکن ہوئی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں سخت ردعمل کا اعلان کیا۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے ’’گھناونا جرم‘‘ کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ’’بدنما فطرت‘‘ کا اظہار کیا۔ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو ’’سخت سزا‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایرانی مسلح افواج ’’کاری ضربیں‘‘ لگائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’’تلخ اور تکلیف دہ قسمت‘‘ کا انتخاب کیا ہے، اور ایران اسے ’’بے اثر اور بے بس‘‘ کر دے گا۔ ان کے بیانات کے ساتھ ایران نے ’’وعدہ صادق ‘‘ کے نام سے جوابی کارروائی شروع کی، جس میں سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک اور تین سو سے زاید زخمی ہوئے، ایران نے اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایران نے برطانوی بحری جہاز کو بھی روک لیا ہے، جب کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش پر بھی غور کر رہا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی طاقتوں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ نصف صدی سے آگ میں جل رہا ہے، مغربی طاقتوں نے اپنے مقاصد کے لیے اسرائیل نامی جو خنجر عالم ِ اسلام کے سینے میں پیوست کیا ہے اس سے آج بھی خون رس رہا ہے، امریکا اور مغربی طاقتیں اسرائیل کو خطے کی سب سے مضبوط عسکری قوت بنانے کی خواہش مند ہیں، انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ایران اس راہ کی سب سے بڑی دیوار ہے، اس لیے کوشش کی جاتی رہی ہے کہ کسی طرح ایران کو کمزور کیا جائے تاکہ اسرائیل کو خطے میں مکمل طور پر کھل کھیلنے کا موقع ملے۔ 13 جون کو ایران پر اسرائیل کا حملہ پہلا حملہ نہیں اسرائیل ایران کو اپنے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور اس کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح ایران کو غیر مسلح کردیا جائے تاکہ وہ گریٹر اسرائیل کے خاکے پر رنگ بھر سکے، اسرائیل اپنے قیام سے لے کر اب تک ایران کے خلاف براہ راست بھی اور بالواسطہ حملے بھی کیے ہیں، جس میں ہدف ایران کا جوہری پروگرام، فوجی تنصیبات اور سائنسدان رہے ہیں، خفیہ یا بالواسطہ نوعیت کے ان حملوں میں ایران کے متعدد جوہری سائنسدانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں جس ردعمل کا اظہار کیا ہے، وہ صہیونی قیادت کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں پاکستانی دفترخارجہ کا یہ کہنا بجا ہے کہ ایران کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یوں تو اسرائیل نے حملے کا جواز ایران کے جوہری پروگرام کو قراردیا ہے مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ جوہری پروگرام اور تنصیبات تو محض ایک بہانہ ہے صہیونی قیادت اور اس کے مغربی سرپرستوں کا اصل ہدف رجیم کی تبدیلی کا تھا، اپنے اصل عزائم کا اظہار خود نیتن یاہو بھی کرچکے ہیں مگر محسوس ہوتا ہے کہ اسرائیل اور مغربی طاقتیں اپنے ان عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ مشرقِ وسطیٰ جو پہلے ہی آگ میں جل رہا ہے، ایران پر اسرائیلی حملے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، یہ کشیدگی خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی، اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے اسرائیل کے جنگی جنون کو قابو میں کرنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو جنگ میں مزید شدت آنے کے امکانات ہیں اور اگر آگ کی شدت پھیلے تو صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں پوری دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیل جوہری پروگرام نشانہ بنایا کہ اسرائیل اسرائیل کے اسرائیل نے نے اسرائیل اور ایران کہ ایران ایران نے ایران کو ایران کے کے خلاف کیا ہے رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو

مصری وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ و لبنان کی صورتحال سمیت ایرانی جوہری پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین و لبنان کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق بدر عبدالعاطی اور سید عباس عراقچی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور لبنان میں قابض صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اور علاقائی ممالک کی جانب سے سنجیدہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور اس متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • ایرانی و مصری وزرائے خارجہ کی غزہ، لبنان اور جوہری مسائل پر گفتگو