کانگریس لیڈر کے مطابق بدعنوانی کیوجہ سے 40-30 سالوں سے جھگیوں میں رہ رہے لوگوں کو مکان نہیں ملے اور اب انہیں بھی اجاڑا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے پارٹی لیڈران کے ساتھ کالکاجی حلقہ اسمبلی کے گووندپوری میں مودی کی بلڈوزر کارروائی کے بعد بے گھر ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ دراصل دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے مبینہ طور پر 350 سے زائد ناجائز مکانوں کو منہدم کر دیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی میں بے گھر ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ کانگریس ان کی ہر ممکن مدد کرے گی، اگر ان کے حقوق کے لئے حکومت سے بھی لڑنا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹے گی۔ دیویندر یادو کے مطابق بدعنوانی کی وجہ سے 40-30 سالوں سے جھگیوں میں رہ رہے لوگوں کو مکان نہیں ملے اور اب انہیں بھی اجاڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ہی ان کے ناموں کو چھوڑ دیا گیا تھا، دوبارہ سروے کرا کر ان کے ناموں کو شامل کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر حکومت کی لاپرواہی اور بدعنوانی کی وجہ سے 1984ء اور 1995ء سے جھگیوں میں رہنے والوں کو مکان نہیں مل پایا ہے۔

بلڈوزر کارروائی کے بعد بے گھر ہوئے لوگوں سے ملنے والوں میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کے ساتھ سابق ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، دہلی پردیش خاتون صدر پشپا سنگھ، خواتین ضلع صدر کانتا شرما اور دھرم پال ٹھکر سمیت علاقائی لیڈر بھی موجود تھے۔ کانگریس دہلی صدر نے کہا کہ بی جے پی غریبوں کے خلاف دوہری پالیسی اپنا رہی ہے۔ ایک طرف وزیراعلیٰ ریکھا گپتا بیان دیتی ہیں کہ دہلی میں کسی بھی جھگی کو بغیر کسی متبادل انتظام کے نہیں اجاڑے گی اور دوسری جانب حکومت کے ہی افسران عدالت کے حکم کا حوالہ دے کر راتوں رات غریبوں کے گھروں کو اجاڑ رہے ہیں۔ بی جے پی غریبی نہیں غریبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ 2020ء کے اسمبلی انتخاب سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے ذریعہ شروع کی گئی "جہاں جھگی وہیں مکان" اسکیم کے تحت یہاں بنائے مکانات کی چابیاں دے کر کہا تھا کہ کسی کو اجاڑا نہیں جائے گا۔

دیویندر یادو نے بتایا کہ 2011ء میں جب دہلی میں انہدامی کارروائی چل رہی تھی تو اس وقت کی کانگریس حکومت نے فوری طور پر دہلی میں آرڈیننس لاکر لاکھوں لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچایا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس کے ذریعہ 2011ء میں لائے گئے آرڈیننس کی طرز پر فوراً ایک آرڈیننس لائے، تاکہ دہلی میں اجاڑے جا رہے لاکھوں جھگی والوں کو راحت مل سکے۔ حکومت کی انہدامی کارروائی کی وجہ سے دہلی کے جھگی والوں میں افراتفری کا ماحول ہے اور وہ بہت زیادہ ڈرے ہوئے ہیں۔ دیویندر یادو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنے بھی مکان منہدم کئے گئے ہیں، ان کے مکینوں کو ایسی جگہ پر رکھا جانا چاہیئے کہ ان کی روزی روٹی کی حفاظت ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دیویندر یادو بدعنوانی کی کی وجہ سے لوگوں کو انہوں نے دہلی میں بی جے پی بے گھر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے

گلگت: گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے کے ایک اہم واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی نے ملکی سیاست میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو دیامر پولیس نے گلگت بلتستان کی حدود سے باہر منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے بعد ان رہنماؤں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔

تاحال پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بعض حلقے اس کارروائی کو سیاسی سرگرمیوں پر قدغن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس کے پس منظر میں سکیورٹی یا انتظامی وجوہات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔ اس دوران سیاسی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی نظریں حکام کے ممکنہ مؤقف اور آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر تفصیلی وضاحت سامنے نہ آئی تو یہ معاملہ مزید سیاسی تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان