Express News:
2025-08-02@08:56:17 GMT

ایک میچ میں 3 سُپر اوور! ٹی20 میں نئی تاریخ رقم

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیے گئے۔

گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں مداحوں انتہائی سنسنی خیز ٹی20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا، تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی اور یوں میچ ڈرا ہوگیا۔

پہلا سپر اوور:

میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا، جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے، جواب نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 19 رنز بنائے اور میچ دوبارہ ڈرا ہوگیا۔

دوسرا سپر اوور:

اسی مقابلے میں دوسرا سپر اوور دیکھنے کو بھی ملا جہاں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، نیپالی بیٹر ہدف کے تعاقب کیلئے میدان پر اُترے اور وہ بھی صرف 17 ہی رنز بناکر سکے، یوں میچ تیسری بار ڈرا ہوگیا۔

تیسرا سپر اوور:

انتہائی دلچسپ میچ کا تیسرا سپر اوور بھی رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوا، اب نیپال نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ بغیر کوئی رنز بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھی اور یوں نیدرلینڈز کو جیت کیلئے محض ایک رن کا ہدف ملا، جہاں مائیکل لیویٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو میچ جتوادیا۔

یہ ٹی20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں 3 سپر اوورز پر میچ کا نتیجہ سامنے آیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے نقصان پر پہلے بیٹنگ سپر اوور پر اوور

پڑھیں:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کن بھارتی اور انگلش کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی؟

مانچسٹر ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے 150 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

بھارت کے ابھرتے ہوئے بیٹر ابھشیک شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، وہ ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو کے بعد یہ مقام حاصل کرنے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں بین ڈکٹ ٹاپ 10 میں واپس آ گئے ہیں، جبکہ رشبھ پنت ایک درجہ ترقی کے ساتھ 7ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ رویندر جدیجا 29ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کا کیریئر کا بہترین درجہ ہے۔ بین اسٹوکس نے 8 درجے ترقی کے ساتھ 34ویں پوزیشن حاصل کی۔

بین اسٹوکس ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھی ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جہاں جسپریت بمراہ بدستور نمبر 1 پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: رِشبھ پنت فٹنس مسائل کے باعث پانچویں ٹیسٹ سے باہر، کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟

ٹی20 میں آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 64 درجے ترقی کے ساتھ 24ویں نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ جاش انگلیس اور ٹم ڈیوڈ بھی ٹاپ 30 میں شامل ہو گئے۔ آسٹریلوی فاسٹ بولرز نیتھن ایلس اور شان ایبٹ نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے 10 درجے ترقی کے ساتھ ٹی20 بولنگ رینکنگ میں 19واں نمبر حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ابھشیک شرما انگلینڈ بھارت رشبھ پنت رکی پونٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہاں زیب خان اور ارم فاطمہ کی ملاقات
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  •  پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
  • پاکستان نے پہلے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
  • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
  • بھارت کا کھیلنے سے انکار، پاکستان لیجنڈز کے اونر کا بیان سامنے آگیا
  • 18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا
  • گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ ڈی جی آئی پی او تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کن بھارتی اور انگلش کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی؟