data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اورکارکردگی اعزازیہ دیاجائے گا۔ پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ وفاقی حکومت کی بجٹ سازی کی مشق میں شامل ملازمین کوملے گا، بجٹ اعزازیہ کیلیے وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت منصوبہ بندی، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزیرِاعظم آفس کے ملازمین حقدارہوں گے، ہرمالی سال کیلیے اعزازیہ کی تعداد اور کن وزارتوں یا دفاتر کو دیا جائے گا، یہ فیصلہ وزیرخزانہ کریں گے۔ پالیسی کے تحت پرنسپل اکائونٹنگ افسر کوآرڈینری اعزازیہ دینے کا اختیار حاصل ہو گا، آرڈینری اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جاسکے گا۔ کارکردگی اعزازیہ پر مالی سال کے دوران قابل قدر کارکردگی کی بنیاد پر دیاجائے گا، کارکردگی اعزازیہ مالی سال میں ایک بنیادی ماہانہ تنخواہ کے برابر دیا جاسکے گا، لیکن یہ تعداد کل ملازمین کے 25فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا 25 فیصد کے علاوہ دیگر اہل ملازمین کو کارکردگی اعزازیہ دیاجاسکے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کارکردگی اعزازیہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابنیہ کا اجلاس آج ہوگا۔ ملکی معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دیدی: شزا فاطمہ
  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کیساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی: ذرائع
  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی
  • بھارت کیخلاف کامیابی پر دنیا دنگ رہ گئی، وزیراعظم کابینہ نے حج اور اے آئی پالیسی کی منظوری دیدی
  • وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل