گلگت: اساتذہ کا وزیرتعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
گلگت میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا وزیرِ تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری ہے، تنخواہ میں اضافے کے لیے اساتذہ کے دھرنے میں لیڈی ٹیچرز بھی شریک ہیں۔
ممبر ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ مطالبے کے حل کےلیے خود اساتذہ کی ڈیمانڈ پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مسئلے کے مستقل حل کےلیے سنجیدگی سے کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسکیل 16 میں خالی اسامیاں اس وقت انتہائی محدود ہیں۔
گلگت میں اساتذہ کا صوبائی وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 18 ویں روز بھی جاری ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا یہ مسئلہ فوری حل نہیں ہو سکتا، وقت درکار ہے، اساتذہ سے گزارش کی ہے کہ احتجاج ختم کر کے تدریسی عمل کو بحال کریں، اساتذہ کے دھرنے کی وجہ سے جی بی کا تعلیمی نظام متاثر ہورہا ہے، اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: روز بھی جاری اساتذہ کا
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔