امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ بندی کی کوشش کرتا ہے جب اس کا حامی جنگ میں پِٹ رہا ہو۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب ہم نے بھارت کی پٹائی کہ تو امریکا فوراً جنگ بندی کروانے آگیا، امریکی صدر سے خیر کی امید نہ رکھیں، اسرائیل کی دہشت گردی نے حالات کو بہت بگاڑ دیا، عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم قرار دیا تاہم اسے کوئی پکڑنے والا نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری قوم اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ہے، ہمیں سفارتی محاذ پر ایران کو سپورٹ کرنا چاہیے، حکومتوں کے تختے اُلٹانے کا کام امریکا کرتا ہے۔ تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل ہے جو بےقابو ہوگا، اسرائیل کا ایک نشانہ ایران ہے اور دوسرا پاکستان ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا اسرائیل اور امریکا کو برداشت نہیں، اسرائیل فلسطین میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے، غزہ میں بدترین صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو ایران اور فسلطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک کو سوچنا چاہیے کہ آج ایران پرحملہ ہوا ہے کل ہم پر بھی ہو سکتا ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس میں ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو یہاں وہ کمی نہیں کی جاتی، عالمی مارکیٹ میں جیسے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں یہاں بھی بڑھا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ آج بہت بحران ہیں، کچھ روز پہلے کہہ رہے تھے کہ معیشت اوپر کی طرف جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے پانچ سو ارب روپے وصول کیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت ٹیکس کم کرے، پیٹرول کی قیمت خود ہی کم ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید ٹیکس لگانے جارہی ہے، سندھ میں تعلیمی لحاظ سے بدترین صورتحال ہے، کچے کے ڈاکو اور پکے کے ڈاکو مل کے سندھ کو لوٹ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ
پڑھیں:
نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.
People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.
Living conditions remain…
— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں