data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق آہلو روڈ پر واقع ایک کرائے کے مکان میں یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو حال ہی میں یہاں منتقل ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر اہل خانہ کی جانب سے ناراضگی کا سامنا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے محرکات جاننے کے لیے مالک مکان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جب کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل پسند کی شادی کے باعث دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر دیا

پڑھیں:

گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین