انسٹاگرام میں نیا ری پوسٹ فیچر متعارف، آزمائش کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا نے انسٹاگرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس سے صارفین کو ایپ پر کسی اور کی پوسٹ کو اپنی فیڈ میں ایک نئی پوسٹ کے طور پر شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔
اس وقت انسٹاگرام صارفین صرف اسٹوریز میں دوسروں کا مواد شیئر کر سکتے ہیں، لیکن باقاعدہ پوسٹس کو ری پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔
میٹا کے ایک ترجمان نے اس فیچر کی ٹیسٹنگ کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے فی الحال مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔ اس سے قبل 2022 اور 2017 میں بھی انسٹاگرام پر ری پوسٹ فیچر کی آزمائش کی گئی تھی، مگر دونوں بار یہ فیچر باقاعدہ طور پر لانچ نہیں ہو سکا۔
اگر اس بار یہ فیچر باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جاتا ہے تو یہ انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی ہوگی، کیونکہ اس سے پلیٹ فارم پر مواد کو آگے بڑھانا اور اس سے تعامل کرنا کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ البتہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ فیچر عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ری پوسٹ
پڑھیں:
آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عمر کی تصدیق کے لیے مختلف طریقے اختیار کریں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہر صارف سے عمر کی تصدیق کے لیے سخت یا عمومی طریقے اپنانے کے بجائے مصنوعی ذہانت اور صارف کے آن لائن رویے پر مبنی موجودہ ڈیٹا استعمال کریں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ کون سے صارفین کم عمر ہیں۔ آسٹریلوی انٹرنیٹ نگران ادارے ای سیفٹی کی کمشنر جولی اِنمن گرانٹ کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں اشتہارات کے لیے صارفین کو بڑی درستگی سے ہدف بنا سکتی ہیں، تو وہی ٹیکنالوجی بچوں کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔بالغ صارفین کے لیے دوبارہ عمر کی تصدیق کا تقاضا غیر معقول ہوگا۔