چینی صدر چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے۔شی جن پھنگ کا قازقستان کے صدرقاسم جومارٹ توقایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔شی جن پھنگ کا طیارہ جیسے ہی قازق فضائی حدود میں داخل ہوا توقازقستان کی فضائی دفاعی افواج کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔چین اور قازقستان کے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے قازقستان کے نوجوانوں اور بچوں نے شی جن پھنگ کی آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔شی جن پھنگ نے صدر توقایف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرزہوائی اڈے کے اوپر سے گزرے۔ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں دونوں سربراہان مملکت نے قازق نوجوانوں اور بچوں کی پرفارمنس سے بھی لطف اٹھایا ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ
پڑھیں:
نیپالی سفارتکار اقوام متحدہ کے ادارے ایکوساک کے نئے سربراہ منتخب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) اقوام متحدہ میں نیپال کے سفیر لوک بہادر تھاپا ادارے کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوساک) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کے لیے شراکتوں اور کثیرالفریقیت کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ یہ ان کے ملک اور کثیرالفریقیت سے اس کی مستقل وابستگی کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔
وہ اپنی صدارت کے عرصہ میں 'بہتر نتائج دینے' پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیونکہ ایسا کرنا ایک لازمی ضرورت اور کثیرالفریقیت پر اعتماد بحال کرنے، تقسیم کو پاٹنے اور کمزور ترین لوگوں کو بااختیار بنانے کا راستہ ہے۔ Tweet URLآئندہ سال کے لیے ایکوساک کے چار نائب صدور کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ہے جن میں الجزائر کے عمار بن جامع، سپین کے ہیکٹر گومز ہرنانڈز، ڈومینیکن ریپبلک کے ہوزے بلانکو کونڈے اور آرمینیا کے پارویر ہووانسیان شامل ہیں۔
(جاری ہے)
ایکوساک کے 80 سالایکوساک کو 1945 میں قائم کیا گیا تھا جو اقوام متحدہ کے چھ بنیادی اداروں میں سے ایک ہے اور اس کا کام بین الاقوامی معیشت، تعاون اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ارکان کی تعداد 54 ہے جنہیں جنرل اسمبلی باری کی بنیاد پر تین سالہ مدت کے لیے منتخب کرتی ہے۔ یہ نشستیں علاقائی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں۔
ایکوساک پائیدار ترقی اور انسانی حقوق جیسے امور پر اقوام متحدہ کے خصوصی و دیگر اداروں اور کئی طرح کے کمیشن کے کاموں کو ہم آہنگ کرتی ہے۔
علاوہ ازیں، یہ بات چیت کو فروغ دینے، اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی معیشت و سماجی امور پر عملی اقدامات کو آگے بڑھانے والے مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔لوک بہادر تھاپا نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقیاتی ایجنڈے کو متشکل کرنے اور تمام لوگوں کو مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے اس ادارے کا مرکزی کردار ہے۔ اسے لگن، شراکت اور اقوام متحدہ کے تمام ارکان اور متعلقہ فریقین کی فعال شمولیت کی ضرورت ہے۔