چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور قازقستان کے  صدر  قاسم  جومارٹ توکائیف  نے آستانہ کے صدارتی محل میں بات چیت  کی ہے ۔مںگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ چین اور قازقستان تعلقات کو سٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا اور  اسے ترقی دی ہے اور ان کا ملک  چین قازقستان تعلقات کے استحکام اور مثبت توانائی کے ساتھ علاقائی  اور  عالمی امن و  ترقی کے لیے قازقستان کے ساتھ مل کر  کام کرنے کے لیے تیار ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ  سب سے پہلے، ہمیں ایک

دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر باہمی مضبوط حمایت جاری رکھنا  چاہیے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی  صف بندی کو  فروغ دینا چاہیے۔ دوسرا، ہمیں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے دو طرفہ تعاون کے معیار اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینا چاہیے۔ تیسرا یہ کہ ہمیں ہمہ گیر سیکورٹی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان امن  کو برقرار رکھنا چاہیے اور مشترکہ طور پر دہشت گردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی  کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

چوتھا یہ کہ  ہمیں متنوع ثقافتی تبادلوں کے ذریعے چین اور قازقستان دوستی کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چئر مین ملک  کے طور پر، چین اس سال تھیانجن سربراہی اجلاس  میں  شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید عملی اور مضبوط بنانے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

قازقستا ن کے صدر  قاسم جومارٹ توکائیف  نے کہا کہ قازقستان اور چین کے درمیان مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو رہی ہے۔ قازقستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی   بلندی تک لے جانےکے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم، برکس، چین-وسطی ایشیا میکانزم، اور ایشیا میں بین الاقوامی تعاون اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے،

تاکہ بین الاقوامی نظام کی ترقی کو مزید معقول سمت میں آگے بڑھایا جا سکے۔  بات چیت کے بعد  دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، کسٹمز، سیاحت، میڈیا اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ  تعاون کی  10 سے زائد دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا اسرائیل پرنیا میزائل حملہ، ایک اسرائیلی ہلاک،20 زخمی شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 11فیصد پر برقرار چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار چین اور وسطی ایشیائی ممالک مشترکہ طور پر مستقبل کے تعاون کا نیا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر چینی صدر چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور قازقستان مشترکہ طور پر کرنا چاہیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن