آستانہ : چین کے صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال تاجکستان کے اپنے سرکاری دورے کے دوران دونوں صدور نے مشترکہ طور پر نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا اور فریقین کے درمیان ہمہ جہت تعاون کے نئے شعبوں اور اقدامات کا تعین کیا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تاجکستان کا قابل اعتماد ہمسایہ اور شراکت دار ہے اور تاجکستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ فریقین کو چین تاجکستان وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو وسعت دینا، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی لانا، اور رابطے کی سطح کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے اس امید کا ظاہر کیا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، لوبان ورکشاپ اور روایتی چینی ادویات مرکز کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے گا ، اور رواں سال موسم خزاں میں تاجکستان میں “یوم چینی ثقافت ” کا کامیابی سے انعقاد کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور “تینوں قوتوں” کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوششوں کو تیز کریں گے۔رحمان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین نے اہم معاشی اور سماجی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے گزشتہ سال تاجکستان کے تاریخی سرکاری دورے نے دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کھولے اور تاجکستان اور چین کے تزویراتی تعاون کو ایک نئی سطح تک پہنچایا۔ دونوں فریق اس دورے کے نتائج پر بھرپور عمل درآمد کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے سفارتکاری، معیشت اور تجارت، نقل و حمل، سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم