چین تاجکستان کا قابل اعتماد ہمسایہ اور شراکت دار ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز


آستانہ : چین کے صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر تاجک صدر امام علی رحمان نے ملاقات کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال تاجکستان کے اپنے سرکاری دورے کے دوران دونوں صدور نے مشترکہ طور پر نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا اور فریقین کے درمیان ہمہ جہت تعاون کے نئے شعبوں اور اقدامات کا تعین کیا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تاجکستان کا قابل اعتماد ہمسایہ اور شراکت دار ہے اور تاجکستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

فریقین کو چین تاجکستان وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو وسعت دینا، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی لانا، اور رابطے کی سطح کو بہتر بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے اس امید کا ظاہر کیا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، لوبان ورکشاپ اور روایتی چینی ادویات مرکز کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے گا ، اور رواں سال

موسم خزاں میں تاجکستان میں “یوم چینی ثقافت ” کا کامیابی سے انعقاد کیا جائے گا ۔ دونوں ممالک قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور “تینوں قوتوں” کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوششوں کو تیز کریں گے۔رحمان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین نے اہم معاشی اور سماجی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے گزشتہ سال تاجکستان کے تاریخی سرکاری دورے نے دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کھولے اور تاجکستان اور چین کے تزویراتی تعاون کو ایک نئی سطح تک پہنچایا۔ دونوں فریق اس دورے کے نتائج پر بھرپور عمل درآمد کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے سفارتکاری، معیشت اور تجارت، نقل و حمل، سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد کی خوبیاں موجود ہیں، چینی صدر چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد کی خوبیاں موجود ہیں، چینی صدر چین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں، چینی صدر چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ چین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ  چین وسطی ایشیا  افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین تاجکستان شی جن پھنگ کے درمیان چینی صدر چین اور

پڑھیں:

سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی

اسلام آباد:

لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی۔

یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی۔

ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے۔ ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اسلام آباد میں بائیک ریلی پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور ثقافت کے اعتبار سے خودکفیل ملک ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کے دوران سیاحت کے شعبے کے لیے ایک نیا وژن متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  •  پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل 
  • سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی
  • پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل کا پی ایل اے کی سالگرہ پر پیغام
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ حتمی
  • چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
  • چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار