چین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز



بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر کرغیز صدر صدیر جاپاروف نے ملاقات کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں صدور نے رواں سال فروری میں بیجنگ میں ایک نتیجہ خیز ملاقات کی اور اہم اتفاق رائے تک پہنچے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی اور مضبوط تحریک دی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ فریقین کو تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو بڑھانا چاہئے اور مالی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے۔ انٹرکنکشن نیٹ ورک کو بہتر بنانا اور اعلیٰ معیار کے حامل چین-کرغیزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کو فروغ دینا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا اور صاف توانائی، سبز معدنیات، مصنوعی ذہانت اور دیگر پہلووں میں نئے گروتھ پوائنٹس کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

علاوہ ازیں، ثقافت، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تبادلوں کو گہرا کرنا اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مزید منصوبوں پر عمل درآمد کرنا بھی لازمی ہے ۔ دونوں فریق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت کریں گے اور سربراہ اجلاس کی میزبانی کریں گے، چین کرغیزستان کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور مشترکہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ جاپاروف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی شاندار قیادت میں چین خوشحالی اور طاقت کی راہ پر گامزن ہوا ہے، عظیم ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور چین نے بین الاقوامی سطح پر کلیدی قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

کرغیزستان چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور دونوں فریقوں کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور دوستی کا احترام کرتا ہے، چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر چین کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے،

ہر قسم کی “تائیوان کی علیحدگی ” کی مخالفت کرتا ہے، اور کسی بھی طاقت کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے.

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے زراعت، کسٹمز، سائنس و ٹیکنالوجی اور میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی مضبوطی جاری رکھے گا، وزارت خارجہ چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ چین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ  چین وسطی ایشیا  افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدر شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان تعاون کرغیزستان کے چینی صدر جن پھنگ کو فروغ چین اور کرتا ہے چین کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب پر منتخب تحریریں نامی کتاب کی پہلی جلد کی اشاعت
  • چین اور یونان نے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے ہیں، چینی وزیر اعظم
  • چین اور برازیل کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں، چینی وزیر اعظم
  • پاکستان اور پولینڈ کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • جنوبی افریقن ایئر چیف کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال