چین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ :حالیہ دنوں بیجنگ میں دا جی شیانگ نامی ایک تجارتی کمپلیکس کا افتتاح ہوا ،جس نے پہلے ہی دن دو لاکھ افراد کواپنی جانب متوجہ کیا۔ داجی شیانگ روایتی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور یہ چین میں شہروں کی تجدید کے منصوبے کی تازہ ترین مثال ہے، جس میں “تاریخی عمارتیں ریڑھ کی ہڈی اور جدید تجارت روح ” کے حیثیت رکھتے ہیں۔ چھنگ دو شہر کی “کھوان زائی شیانگ زی” نامی گلیوں سے لے کر شنگھائی میں’’تھیان زی فانگ‘‘گلیوں تک، بے شمار شہروں کی تجدید میں عوامی زندگی اور ثقافتی وراثت میں بہتری کی ہم آہنگ تصویرتشکیل دی گئی ہے ۔ شہری تجدید کی معاشی قدر کو موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی’’ اور‘‘ اختراعی ترقی کی تلاش‘‘ کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے۔ ایک طرف، غیر فعال زمین کا دوبارہ استعمال اور پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش نہ صرف زیر زمین پائپ نیٹ ورکس اور عوامی مقامات جیسے بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو پورا کرتی ہے، بلکہ “ثقافت + کھپت” کی متنوع کاروباری شکل کو بھی جنم دیتی ہے –

چھنگ دو کی کھوان زائی شیانگ زی” گلیوں میں منگ اور چھینگ شاہی خاندانوں کی قدیم گلیوں کو خصوصی ریستورانوں اور ثقافتی اور تخلیقی کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ گہرائی سے ضم کیا گیا، اور شنگھائی “تھیان زی فانگ”میں روایتی مقامی عمارتوں میں آرٹ اسٹوڈیوز، تخلیقی ریستورانوں اور مخصوص دکانوں جیسے جدید طرز کی کاروبار کو ہم آہنگ کیا گیا جو روایتی مقامات اور جدید کھپت کے امتزاج کو ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری طرف ، تجدید میں سبز اور کم کاربن ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ سٹی سلوشنز کا اطلاق صنعتی اپ گریڈنگ کے لئے “بوسٹر” بن رہا ہے۔عمارتوں کی توانائی کی بچت اور تزئین و آرائش سے لے کر اسمارٹ کمیونٹی مینجمنٹ سسٹم تک ، شہری تجدید سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور معاشی تبدیلی کے لئے ایک آزمائشی میدان بن گیا ہے۔ ثقافت اپنے اندر شہر کی منفرد یاد رکھتی ہے ، اور تجدید تاریخ اور دور حاضر کے مابین ایک مکالمہ ہے۔ شہری تجدید میں، تاریخ و ثقافت کا تحفظ اور وراثت ایک اتفاق رائے بن رہے ہیں.

تزئین و آرائش کے عمل میں ، بیجنگ کی یانگ مے زو شیے جیے “گلی میں قدیم طرز پر بنائے گئے گیٹ ہاؤسز اور قدیم درختوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

فوچو شہر کی “سان فانگ چھی شیانگ”کمیونٹی میں منگ اور چھینگ شاہی خاندانوں کی رہائش گاہوں اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس کی بحالی کے ذریعے سیاح مقامی ثقافت کی کشش کو محسوس کر سکتے ہیں ۔ شی آن شہر میں قدیم فن تعمیر اور تھانگ شاہی خاندان کے طرز کی روایتی پرفارمنس لوگوں کو تھانگ خاندان کی یاد دلاتی ہے۔ ان تاریخی مقامات کی وجہ سے ، یہ شہر اسٹیل اور کنکریٹ کا جنگل نہیں ہے ، بلکہ علاقائی ثقافت کا ایک مرکز بن گیا ہے۔ شہر کی اصل خوبصورتی انسانوں سے ہے. پرانی کمیونٹیز کی تزئین و آرائش اور تکمیل میں، شہری تجدید عوام کے لیے مسائل کا ٹھوس حل پیش کر رہی ہے ،لوگوں کی توقعات کا جواب دے رہی ہے، اور لوگوں کی خوشی کےلیے کام کر رہی ہے۔ تجدید کے منصوبوں میں متعدد تنگ گلیوں کو وسیع کیا گیا ہے، بزرگوں کے لیے کینٹین اور بچوں کےلیے کھیل کا میدان ہر ایک کمیونٹی میں “ضروری” بن گیا ہے، اور ڈیجیٹل تبدیلی نے رہائشیوں کو زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔ 2024 میں ،

چین میں شہری آبادی کی شرح 67 فیصد تک پہنچ چکی ہے، یعنی شہروں کی آبادی 940 ملین کے قریب ہے۔ان شہریوں کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے شہری تجدید، “مقامات کی تزئین و آرائش” سے “سروس کی اپ گریڈنگ” کی طرف جا رہی ہے ۔ چاہےپرانی کمیونٹیز میں بالائی منزلوں میں جانے کی دشواری کو حل کرنے کے لئے لفٹوں کی تنصیب ہو، یا عوامی مقامات کا رقبہ بڑھانے کے لئے “پاکٹ پارکس” کی تعمیر ، اپ ڈیٹ کی ہر تفصیل ” عوام کے لیے “ہی ہوتی ہے. شہرکاری کا عمل ” تعمیر کی توسیع ” سے “انفراسٹرکچر کی بحالی اور کوالٹی کو بہتربنانے” کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔اس کلیدی موڑ پر شہری تجدید میں سرکاری پالیسیوں کی ادارہ جاتی اہمیت کافی زیادہ ہے ۔چینی حکومت نے “شہری تجدید کے اقدامات کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں رائے” جیسی دستاویزات کا اجراء کیا، شہری تجدید کے عمل میں “تحفظ “کو ترجیح دی ،اور لینڈ پالیسی اور فنڈ کوآرڈینیشن جیسے اقدامات کے ذریعے “حکومتی رہنمائی، مارکیٹ آپریشن اور عوامی شراکت داری” کا ایک میکانزم بھی تشکیل دیا ،

جو شہروں کی تجدید اور عوامی زندگی کی بہتری کے لئے ایک ٹھوس پالیسی کی بنیاد رکھتا ہے۔ آج ،جب لوگ بیجنگ کی گلیوں کا سفر کرتے ہیں،تو وہاں عمر رسیدہ افراد کو فٹنس کے سامان پر ورزش کرتے ، بچوں کو کھیلتے اور مقامی تاجروں کو پکوان فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے،یہی شہری تجدید کی ایک مثالی تصویر ہے: یہاں معاشی قوت متحرک ہے، ثقافتی یادیں تازہ ہیں، اور لوگوں کی زندگی توانائی سے بھرپور ہے۔ پرانی یادوں کو برقرار رکھتے ہوئے اور حال کو گلے لگاتے ہوئے ، شہر مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہے ہیں اور ترقی کے ساتھ مستقبل کا رخ کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ ہو، شیر افضل  چین وسطی ایشیا  افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدر شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 11فیصد پر برقرار چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہروں کی تجدید اور ثقافت ثقافت کا چین میں

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد

مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ مقررین نے مقصد و پیام امام حسین علیہ السلام کی آفاقیت کے تناظر میں دور حاضر کی کربلا میں حسینی کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ آج جو کروڑوں انسان ’لبیک یا حسینؑ‘ کہتے ہیں اس کا مقصد بھی امام کے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ امام ہم اپنی جانیں آپ پر فداکریں ، ہم آپ کے ساتھی اور ناصر ہیں ، آپ کے مشن کو بڑھائیں گے اور غیبت امام مہدی علیہ السلام میں ان کے نائب آقا خامنہ ای ہمارے پیشوا و رہبر ہیں کہ جن کا حکم بجالانا ہم پر واجب ہے۔

مجلس کے  آخر میں مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے تمام حاضرینِ مجلس سے نائب امام زمان عج رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں تجدید عہد لیا اور کہا کہ سرزمینِ پاکستان کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہر طرح سے لشکر امام زمان عج کی ہمراہی اور مقدماتِ ظہور کی فراہمی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نشتر کالونی یونٹ لاہور کے قرآن سنٹر کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔اس مرکزی مجلس عزا میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ چنیوٹ کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم سیدہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔ اختتامِ مجلس پر تمام حاضرین مجلس کو حرمِ امام حسین علیہ السلام کے گنبد کے پرچم کی زیارت کروائی گئی اور نوحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
  • شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہو چکی ہے تو پریشان نہ ہوں تجدید کا انتہائی آسان طریقہ جانیں
  • شناختی کارڈ کی تجدید کیسے کی جائے؟ آسان ترین طریقہ جانیے
  • شناختی کارڈ کی تجدید  کیلئے آسان ترین طریقہ جانیے
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
  •  ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا
  • تجدیدِ مذہب و اسباب و علل