وفاقی بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت نے وزیراعطم شہباز شریف سے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے صدرمملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت وفاقی بجٹ
پڑھیں:
وفاقی کابینہ میں وزیر توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم کا بہترین کارکردگی پر خط
اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں کارکردگی کے اعتبار سے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نمبر لے گئے، وزیراعظم نے اویس لغاری کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے اور ان کے لیے خصوصی تہنیتی خط بھی تحریر کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ اویس لغاری نے 780ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 6انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے معاہدے ختم کرنے اور اصلاحات سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے خط میں ذکر کیا کہ 8روپے 35پیسے فی یونٹ کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا، امید ہے کہ اویس لغاری اور ان کی ٹیم مزید اچھا کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔