پی ٹی آئی کی پی پی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے پر اہم پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ میں ووٹنگ نہ دینے پر اہم پیشکش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہائوس میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ پر تنقیدی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی سنجیدہ ہے تو بجٹ ووٹنگ کا بائیکاٹ کرے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی۔اس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی یہ پیشکش پارٹی قیادت، خصوصاً بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔ملاقات کو اپوزیشن کی ممکنہ مشترکہ حکمت عملی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو متروکہ املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا گیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔
وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس نہیں لگا سکتا اور آئین واضع ہے وفاقی حکومت کی پراپرٹی پر ٹیکس کوئی دوسرا ادارہ نہیں لگا سکتا۔
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔