نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نادرا نے کراچی کے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر آٹھ کر دی ہے۔
ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق، اب شہر کے تمام اضلاع کے رہائشی بائیکر سروس کے ذریعے اپنے گھروں پر شناختی کارڈ کی تجدید، ب فارم اور دیگر متعلقہ سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے فروغ کے لیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے، جبکہ اس سروس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے یونیورسٹیوں، اسکولوں، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں خصوصی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔
عامر علی خان کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اس میں موجود تکنیکی مسائل کو بھی حل کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی نادرا نے مزید بتایا کہ آئندہ چند مہینوں میں پاک آئی ڈی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور :سیکیورٹی کے تحت اورنج لائن ٹرین سروس معطل
سٹی42: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس آج دوپہر 1 بجے سے رات تک مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کا خیرمقدم کریں گے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مزارِ اقبال پر حاضری بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے پیش نظر کمشنر آفس لاہور اور ایس ایس پی سیکیورٹی کی ایڈوائس پر اورنج لائن ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔