مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کھلی جارحیت ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، ملت جعفریہ پاکستان ایران پر ہونے والے حملے کے خلاف 22 جون کو کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالے گی، ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود خطے میں ناسور بنتا جا رہا ہے، سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، تمام امت مسلمہ کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چائیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایران کے جوابی حملوں سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا غرور خاک میں مل رہا ہے، جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی عوام پر عرصہ دراز سے کیے جانے والے سنگین مظالم کا خاتمہ نزدیک ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل ایک ہی گود میں پلنے والے دو بچوں کی طرح ہیں اور عالمی صیہونی تحریک اور ہندوتوا دونوں استکبار کے مکروہ چہرے ہیں۔ حیدر عباس ثقفی نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اسرائیل کی جانب سے بھارت کی پشت پناہی اور ایران پر اسرائیلی جارحیت پر بھارتی حمایت اور متشدد ہندؤں کی جانب سے اسرائیلی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کے مفادات اسلام مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خداوند متعال کا لطف ہے کہ آج مسلمان دنیا میں وحدت و اتحاد کی ایک عظیم تصویر بنی ہوئی ہے۔ دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عالم اسلام ظالم صیہونیت اور ہندوتوا کے دشمن، جبکہ مظلوم ایرانی کشمیری اور فلسطینی عوام کے حامی ہیں۔ رہنماؤں نے ایران میں مرد و خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کی اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہنماؤں نے کہا کہ کی جانب سے ایران پر

پڑھیں:

ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت 

اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر زائرین اربعین کربلائے معلی کے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی علمدار چوک تا یو بی ایل حسینی چوک تک نکالی گئی۔ ماتمی سنگت غلامان سجاد نے نوحہ خوانی کی اور پرسہ پیش کیا۔ ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر ملتان فخر نسیم صدیقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں سالار اصغر نقوی، سالارنسیم شاہ، سالار باقر بلوچ، سالار منتظر مہدی، سالار میثم تمار، سالار مولانا محمد مشہدی، سالار نیئر جعفری، جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، شبیر شاہ اور عمار حیدر نے شرکت کی۔ اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریمدان بارڈر کیطرف مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا اظہار خیال
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • بلوچستان آمد پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بھرپور استقبال کرینگے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان
  • اربعینِ امام حسینؑ پر راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی
  • ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت 
  • ریمدان بارڈر کی جانب مارچ، حسینی تیار ہوجائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اعلان
  • وزیر داخلہ زائرین کو سکیورٹی نہیں دی سکتے تو استعفیٰ دیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ملتان، زیارات کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی، عوم کی بڑی تعداد شریک 
  • اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر پابندی، علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو
  • برطانیہ نے فلسطینی ریاست کے حق میں اعلان پر اسرائیلی تنقید مسترد کر دی