اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر پابندی، علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
احادیث و روایات میں زیارت اربعین حسینیؑ کی اہمیت و پس منظر؟ ماضی میں زیارت اربعین حسینیؑ کیخلاف لگائی گئی پابندیاں و بندشیں؟ زیارت اربعین حسینیؑ سے ملوکیت و باطل حکمرانوں کو کیا خطرہ رہا ہے؟ موجودہ پاکستانی حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر اچانک پابندی کیوں؟ کیا زائرین پر پابندی دہشتگردوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے؟ مسئلے کا حل کیا ہے، زائرین پر پابندی یا فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی؟ شیطانی قوتیں عالمی تحریک بیداری اربعین حسینیؑ سے خوفزدہ کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںکراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و صوبہ سندھ کے صدر ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن، جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم اور مدرسہ المہدیؑ کے مدرس بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پاکستانی حکومت کیجانب سے زائرین اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر پابندی و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
Waseem Azmet