میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر اور ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشار رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشارائی بدامنی ہو اور سب تلپٹ ہو جائے، وہ چاہتے ہیں کہ اس افرا تفری میں ان کی کوئی بات بن جائے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے، اس نے بہت سختیاں اور تکالیف برداشت کیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، بجٹ کے دوران اختلاف ہوتا ہے اور انہوں نے بھی کیا، بجٹ میں تعلیم کے اخراجات پر خود انہوں نے بھی تحریری طور پر اختلاف کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔