ایک میچ میں 3سپر اوور!ٹی20میں نئی تاریخ رقم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 19 رنز بنالے اور میچ دوبارہ برابر ہو گیا۔ اسی مقابلے میں دوسرا سپر اوور دیکھنے کو بھی ملا جہاں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، نیپالی بیٹر ہدف کے تعاقب کیلئے میدان میں اترے اور وہ بھی صرف 17 ہی رنز بناکر سکے، یوں میچ تیسری بار ڈرا ہو گیا۔انتہائی دلچسپ میچ کا تیسرا سپر اوور بھی رولر کوسٹر رائیڈ ثابت ہوا، اب نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ بغیر کوئی رنز بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھی اور یوں نیدرلینڈز کو جیت کیلئے محض ایک رن کا ہدف ملا جہاں مائیکل لیویٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو میچ جتوا دیا، یہ ٹی 20 کی تاریخ میں پہلا میچ تھا جہاں 3 سپر اوورز پر میچ کا نتیجہ سامنے آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے نقصان پر پہلے بیٹنگ سپر اوور کی ٹیم
پڑھیں:
129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
کراچی:انگلینڈ کے فاسٹ بولر گَس ایٹکنسن نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ایک نایاب ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 129 سالہ پرانا کارنامہ دہرا دیا۔
چوٹ کے باعث سیریز کے ابتدائی چار میچز نہ کھیلنے والے ایٹکنسن نے شاندار انداز میں واپسی کی اور بھارت کے خلاف زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے یشسوی جیسوال، دھروو جورَیل، واشنگٹن سندر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس پانچ وکٹوں کی مدد سے ایٹکنسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف 13 میچز میں 21 کی اوسط اور 34.9 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں مکمل کیں۔
اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے 129 سال بعد وہ اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل صرف انگلینڈ کے عظیم بولر جارج لوہمن کو حاصل تھا جنہوں نے 1896 میں 34.1 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ 36 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
میچ کی صورتحال
اوول میں جاری پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اسے 224 رنز پر آؤٹ کردیا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 23 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوئی۔
دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے تھے۔
یشسوی جیسوال 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ نائٹ واچ مین آکاش دیپ 4 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کو 52 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔