ٹی20 میچ میں 3 سپر اوورز، نئی تاریخ رقم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا ناقابلِ یقین اور سنسنی خیز میچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز نے نیپال کو 3 سپر اوورز کے بعد شکست دیدی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی میچ کو چاہے وہ لسٹ اے ہو یا ٹی20 تیسرے سپر اوور تک لے جانا پڑا۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے اور 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز مکمل کی۔ آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، جو نیندن یادو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ممکن ہو گیا، جنہوں نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔
???????????????????????? ????
Netherlands beat Nepal after T20 tie and three (!) Super Overs!
A bizarre match and a unique event in international cricket history.
Read the full match report:https://t.co/rmXZq2J6WT pic.twitter.com/bWsyypCuwy
— Cricket????Netherlands (@KNCBcricket) June 16, 2025
پہلے سپر اوور میں کوشل بھرتیل نے 5 گیندوں پر 18 رنز بنائے، مگر نیدرلینڈز کی جانب سے میکس او ڈاؤڈ نے 5ویں اور چھٹی گیند پر چھکا اور چوکا لگا کر میچ کو دوسرے سپر اوور میں دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ 2024 کا تاریخی اَپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی
دوسرے سپر اوور میں نیدرلینڈز نے 17 رنز بنائے، جس میں او ڈاؤڈ اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ایک ایک چھکا لگایا، مگر نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری نے آخری گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ تیسرے سپر اوور میں پہنچا دیا جو ٹی20 کی تاریخ کا پہلا موقع تھا۔
تیسرے سپر اوور میں نیدرلینڈز کے اسپن آل راؤنڈر زیک لائن-کیچٹ نے نیپال کی بیٹنگ کو صرف 4 گیندوں میں 2 وکٹیں لے کر ختم کردیا اور کوئی رن نہ بننے دیا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ‘ ایک میچ میں 3 سپر اوورز؟
نیدرلینڈز کو صرف ایک رن درکار تھا، مگر مائیکل لیوٹ نے میچ یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اور نیپالی اسپنر ساندیپ لمیچھانے کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر فتح اپنے نام کی۔
اس ناقابل فراموش مقابلے کے بعد نیدرلینڈز فتح کا جشن منا رہی ہے، جبکہ نیپال کو منگل کے روز میزبان اسکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترنا ہے، جہاں 3 ملکی ٹی20 سیریز کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 سپر اوورز ٹی20 کرکٹ نیپال نیدرلینڈزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 3 سپر اوورز ٹی20 کرکٹ نیپال نیدرلینڈز سپر اوور میں سپر اوورز لگا کر
پڑھیں:
یوم آزادی تقریبات؛ سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن 10 اگست کو منعقد ہوگا
سکھر:یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن ہوگا، جس کا انعقاد 10 اگست کو کیا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جشن آزادی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جس طرح پورے ملک میں یومِ آزادی منانے کا جوش و جذبہ نظر آرہا ہے، اسی طرح سکھر کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں میں بھی ایک ولولہ انگیز جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دشمن ملک بھارت کو تاریخی شکست دی، اس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ایک مضبوط اور مدبر قائد ہیں جن کی فارن ڈپلومیسی کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ آج سے ہی ’’معرکۂ حق‘‘ کی مناسبت سے جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک اہم کوآرڈینیٹڈ میٹنگ ہوئی، جس میں وفاقی اداروں، صوبائی محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، این جی اوز اور علما کرام نے شرکت کی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ جشنِ آزادی کو تاریخی اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 10 اگست 2025 کو سکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ جشن کی تیاریاں آج ہی سے بھرپور انداز میں شروع ہو چکی ہیں۔
یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اس جشن میں محکمہ کھیل کے تحت کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز میں تقریری و ملی نغموں کے مقابلے، سکھر میں شجرکاری مہم کا آغاز اور سکھر کے پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے سجانے کا کام شامل ہے۔ اس کے علاوہ تھری ڈی اسکلپچر وال کی تعمیر ان عظیم شخصیات کے اعزاز میں ہوگی، جنہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کی شاندار خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ احمد شاہ صاحب نے ہمیشہ سکھر کو ترجیح دی ہے اور اس مرتبہ بھی ایک نہایت شاندار اور تاریخی ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ان کی فن و ثقافت کے فروغ، نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ملکی ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام تقریبات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی واضح اور دوراندیش رہنمائی میں منعقد کی جا رہی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے عوام، خصوصاً نوجوانوں کو ملکی ترقی، ثقافتی احیا اور حب الوطنی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے پیغام کا اختتام پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، جشن آزادی مبارک کے نعروں سے کیا۔