آزاد جموں و کشمیر کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
آزاد جموں و کشمیر حکومت کے مالی سال 2025ء کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیرِ خزانہ ماجد خان بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 310 ارب 20 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کےلیے 49 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کےلیے 261 ارب 20 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
نئے مالی سال کا بجٹ حجم میں رواں مالی سال کی نسبت 30 فیصد زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں حکومت پاکستان کے اعلان کردہ اضافے کی طرز پر اضافے کیے جانے کا امکان ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کےلیے منظور شدہ 220 ارب میں سے صرف 196 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے ہی خرچ کیے جا سکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مالی سال
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔