Jasarat News:
2025-08-02@08:21:16 GMT

پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے 22 جون کو پاکستان سے روس روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ کر دی گئی، مال بردار ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا، مال بردار ریل گاڑی نے روس کے شہر اسٹرا خان تک جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، پہلی مال بردار ریل گاڑی نے 16 بوگیوں کے ساتھ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مال بردار ٹرین پر کنٹینرز کی تعداد مرحلہ وار 50 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، مال بردار ٹرین سے روس، ترکمانستان اور قازقستان سے اشیا پاکستان آنی تھیں، سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مال بردار ٹرین پہلی مال بردار

پڑھیں:

افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر آج سے اطلاق ہوگیا۔

ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور پاکستان کے تعلقات میں نیا باب، صدر پزشکیان پاکستان کے لیے روانہ
  • لاہور سے پنڈی جانے والی ٹرین کالا شاہ کاکو میں پٹڑی سے اتر گئی،  30 مسافر زخمی
  • پنڈی سے کراچی آنے والی ٹرین کو حادثہ، 46 مسافر زخمی
  • 9 مئی کے مقدمات میں دی جانے والی سزائیں افسوسناک ہیں: محمد زبیر
  • افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
  • ایف بی آر نے بیرونِ ملک آن لائن خریداری پر ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • ’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی،  بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز
  • لاہور کی ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
  • ’ناقابل یقین! پنجاب میں ربڑ کے ٹائروں پر چلنے والی ٹرین آگئی‘
  • لاہور: ندا صالح اورنج لائن ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں