لکی مروت میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لکی مروت کے علاقے تورواہ میں واقع برساتی نالے کے قریب بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال مجموعی تعداد 10 ہوگئی
دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے، جنہوں نے گیس کی سپلائی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد سپلائی بحال کی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دھماکا دہشتگردی گیس لائن لکی مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دھماکا دہشتگردی گیس لائن لکی مروت پائپ لائن لکی مروت
پڑھیں:
لکی مروت: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
فائل فوٹولکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔