جی سیون ممالک چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں اور تعمیری رویہ اپنائیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون ملکوں نے ایک بار پھر چین سے متعلق امور بالخصوص امور تائیوان، ساوتھ چائنا سی، ایسٹ چائنا سی جیسے معاملات پر نامناسب باتیں کی ہیں۔ مذکورہ ممالک نے چین سے متعلق نام نہاد “حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت” اور “مارکیٹ بگاڑ” کا جھوٹا بیانیہ اپنایا۔

اس اقدام نے چین کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کی چین بھرپور مخالفت کرتا ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا نقصان دہ عنصر “تائیوان کی علیحدگی ” سے متعلق سرگرمیاں اور غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت ہیں۔

اگر جی سیون کو واقعی آبنائے تائیوان میں امن کی فکر ہے تو انہیں ایک چین کے اصول کی پاسداری کرنی ہوگی، “تائیوان کی علیحدگی ” کی سخت مخالفت کرنی ہوگی اور چین کی وحدت کی حمایت کرنی ہوگی۔اس وقت ساوتھ چائنا سی اور ایسٹ چائنا سی کی صورت حال مجموعی طور پر مستحکم ہے، جی سیون کو علاقائی ممالک کی جانب سے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل حل کرنے اور امن و استحکام کی مشترکہ کوششوں کا احترام کرنا چاہئے، اور سمندری مسائل کا بہانہ بنا کر علاقائی ممالک کے تعلقات کو بھڑکانے اور خطے میں تناؤ پیدا کرنے سے باز رہنا چاہئے۔

ترجمان نے تجارتی امور کے حوالے سے کہا کہ جی سیون ممالک اس آڑ میں تجارتی تحفظ پسندی کے تحت، درحقیقت چین کی صنعتی ترقی کو روکنے اور دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔چین ایک بار پھر جی سیون ممالک کو عالمی ترقی کے نمایاں رجحانات کو سمجھنے، سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنے، چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنے، تنازعات اور مخالفت کو بھڑکانے سے باز رہنے اور عالمی برادری کے مفاد میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے معیار کو بہتر بنانے کا نیا باب رقم کیا گیا ہے ، وزارت خارجہ چینی صدر دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ شامی عبوری حکومت دہشت گرد قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے،چین ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای آپریشن وعدہ صادق سوم! دسویں لہر کا آغاز، ایران کا اسرائیلی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کے داخلی امور میں مداخلت جی سیون ممالک چائنا سی

پڑھیں:

امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔

جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اقدامات سے عالمی تجارتی ماحول مزید کشیدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے اثرات ایشیائی منڈیوں پر فوری ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

کاروباری حلقے اس صورتحال کو ٹیرف شاک قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل قریب میں عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حج سے محروم رہنے والے عازمین سے اضافی رقم نہیں لیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز
  • پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری
  • فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ
  •  فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا
  • امریکی ٹیرف کے جھٹکے سے ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار
  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
  • ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ
  • سری لنکن ڈیفنس سروسز کالج کے افسران کا وزارتِ خارجہ کا دورہ