وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، ایران اسرائیل جنگ اور بجٹ سمیت دیگر امور پر غور
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایران اسرائیل جنگ، وفاقی بجٹ سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی، معاشی اور داخلی و علاقائی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی ۔
کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے اتحادی جماعتوں سے جاری رابطوں اور ان کی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے اعتماد سازی اور پارلیمانی حمایت کو یقینی بنانے کے اقدامات زیرغور آئے۔
اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر کابینہ کو باضابطہ بریفنگ دی گئی ، جس میں حالیہ عالمی اور علاقائی پیش رفت کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی گئی ۔
اس کے علاوہ پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے غیر ملکی دوروں کی کامیابی اور نتائج کا بھی اجلاس میں جائزہ گیا۔ ان دوروں کے دوران حاصل ہونے والی سفارتی کامیابیوں اور بین الاقوامی تعاون کے ممکنہ ثمرات پر کابینہ کو بریف کیا گیا۔
رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔