وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہ سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 4 اگست سے شروع ہوگی اور انتخاب سعودی ہدایات کے مطابق ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وی ایکسکلوسیو: روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام کو حج مہنگا لگ رہا ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے جن میں ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم اور 60 ہزار نجی حج آپریٹرز کے لیے مختص ہیں۔ سرکاری اسکیم میں 38 تا 42 دن اور 20 تا 25 دن کے 2 پیکجز ہوں گے جن کی لاگت 11.

5 سے 12.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

وزیر نے کہا کہ حج کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت نہیں ہوگی اور تمام عازمین کو سعودی منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی۔ ’روڈ ٹو مکہ‘ سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر جاری رہے گی، قربانی صرف سعودی سرکاری نظام کے تحت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سخت نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور تیسرے فریق سے آڈٹ کا سامنا ہوگا۔ شکایات کے ازالے کے لیے ’پاک حج ایپ‘ اور ہیلپ لائن بھی دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال حج آپریشن کی مکمل ڈیجیٹائزیشن خوش آئند اقدام ہے تاکہ حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج پالیسی حج پالیسی 2026 وزیر مذہبی امور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حج پالیسی حج پالیسی 2026 حج پالیسی 2026 کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-30

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ