چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی کو 8 سال مکمل، سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار
سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ایک نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا، جس نے ہر میچ مکمل جوش اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ ہر لمحہ پاکستان کے لیے تھا۔ جو عزت ملی، وہ صرف اللہ پاک کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ تھی۔ پاکستان زندہ باد!
یاد رہے کہ 18 جون 2017 کو اوول (لندن) کے تاریخی میدان میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس فائنل میچ میں اوپنر فخر زمان نے شاندار سینچری (114 رنز) اسکور کی، جبکہ محمد عامر نے بھارتی ٹاپ آرڈر کو تباہ کرکے میچ کا پانسہ پلٹا۔ حسن علی نے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے نہ صرف ناقابل یقین انداز میں فائنل تک رسائی حاصل کی بلکہ بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو فیصلہ کن مقابلے میں عبرتناک شکست دی، جسے آج بھی پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے یادگار فتوحات میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی دعویٰ جھوٹ، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کو 3 ارب روپے کا منافع ہوا، پی سی بی
سرفراز احمد کے اس جذباتی پیغام نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کو 2017 کی خوشیوں، فخر اور اتحاد کے لمحات کی یاد دلا دی ہے۔ مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے اس پیغام پر خیرمقدمی ردعمل دیا اور قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیمپیئنز ٹرافی سابق کپتان سرفراز احمد فائنل میچ قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی سابق کپتان فائنل میچ قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج مقابلہ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل کا سوشل میڈیا پر پوسٹر
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔
مزید :