(سندھ بلڈنگ ) اوپل ایکسی لینسی پروجیکٹ کو غیر قانونی تعمیر کی چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ناظم آباد نمبر 1 فردوس کو آپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی رہائشی پلاٹ نمبر 10/3 پر کمر شل تعمیرات
 ڈائریکٹر وسطی سید ضیا ء نے ناجائز تعمیرات کی رکھوالی کرنے میں دھوم مچا دی ، حکام خاموش
 بلند عمارتوں کے خلاف محکمہ جاتی دعووں کی قلعی کھل گئی ، انہدامی کارروائیوں سے اجتناب
سندھ بلڈنگ ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی دھندے جاری ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی کرپشن کے چرچے عام رہائشی پلاٹ نمبر 10/3 ناظم آباد نمبر 1 فردوس کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اوپل ایکسیلینسی نامی پراجیکٹ کی تیاری حفاظتی پیکج میں جاری جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر وسطی تعینات ہونے والے سید ضیا کے چرچے عام ہیں موصوف نے دھواں دھار انہدامی کاروائیوں میں درجنوں خلاف ضابطہ بننے والی عمارتوں کو منہدم کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہدام سے محفوظ رکھنے کا حفاظتی پیکج بھی متعارف کروایا جسے حاصل کرنے والی بلند عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دی گئی ایسی بلند عمارتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر بھی کئی سوالات اٹھا رہی ہیں جرآت سروے ٹیم کی حاصل کردہ زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 1 فردوس کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 10/3 پر اوپل ایکسیلینسی نامی کمرشل پراجیکٹ کی تیاری کی جارہی ہے جاری تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دی گئی ہے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہائوس چورنگی تا نیو کراچی نمبر 3نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">