ججز سینیارٹی،ٹرانسفر کیس میں کئی اہم سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ کیا 14 جج قابل نہیں تھے؟ جسٹس نعیم اختر افغان کا سوال
اگر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تو آج کیس کافیصلہ سنادیا جائیگا،سربراہ آئینی بینچجسٹس محمد علی مظہر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ہائی کورٹس سے ججز کے تبادلہ اورسنیارٹی کے معاملہ پر دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ سو ٹرانسفرڈ میں مستقل تبادلہ کیوں نہیں ہوسکتا، مدت کے تعین کوکیوں آئین سازوں نے ڈیلیٹ کیا، وقت ڈیلیٹ ہوگیا، آرٹیکل 200کی موجودہ شکل میں کیا تبادلہ ہمیشہ عارضی ہے، کیوں مستقل نہیںپڑھاجاسکتا، عارضی بھی تھا توتبادلہ توہواہے، مسئلہ یہ آرہا ہے کہ سنیارٹی کیری کرے گا کہ نہیں، دوججز کی سنیارٹی کاجھگڑا ہے اگر دوماہ کے لئے بھی آئے گاتوکیا اوپر بیٹھے گا یا نیچے بیٹھے گا۔ کوئی لیگل شق سپورٹ نہیں کررہی کہ تبادلہ ہوکرآنے والا جج سنیارٹی میں نیچے ہو گا، آرٹیکل 200میں صدر مملکت کااختیار ہے، یہ آئینی سوال ہے جس کاجواب پہلی مرتبہ دیا جائے گا، تشریح کے لئے وکلاء آئین اور قانون کی سپورٹ کا حوالہ دیں،سزا دینے کیلئے بھی کسی جج کا ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں تبادلہ ہوسکتا ہے۔اگر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے تو آج(جمعرات)کو کیس کامختصر فیصلہ سنادیا جائے گا۔ جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیٔے ہیںکہ جب سمری کاپراسیس شروع ہوا تواُس وقت جسٹس محمد سرفرازڈوگر سنیارٹی لسٹ میں 15ویں نمبر پر تھے ، کیا کوئی ایسی بات ریکارڈ پر ہے کہ 14ججز کوچھوڑ کر 15ویں نمبر والے کوکیوں لایا گیا، کیا14اہل نہیں تھے اور15واں اہل تھا۔ ایسا نہ ہوجائے کہ تبادلہ ہوکرآنے کے لئے لکھ دیا جائے کہ جب تک زندہ ہے بیٹھا رہے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پہنوراورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ تین ہائی کورٹس سے ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کے معاملہ پردائر 12درخواستوں پرسماعت کی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہائی کورٹ
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں کی ویزہ درخواست، وزارت داخلہ کا موقف سامنے آگیا
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہبانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست زیر غور نہیں ہے۔
فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے اور ویزے کا عمل وزارت داخلہ میں زیر غور ہے۔