WE News:
2025-08-04@02:45:38 GMT

چلاس کے پہاڑوں میں دریائی مٹی سے سونا چننے والا قبیلہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

چلاس کے سنگلاخ پہاڑوں اور شور مچاتے دریاؤں کے درمیان آباد ایک قبیلہ نسلوں سے ایک ہی خواب کی تعبیر پانے میں جُتا ہوا ہے، سونا۔ اس کا نام ہے ’سونا وال قبیلہ‘ اور اس کی زندگی دریا کی ریت میں چھپے سونے کے ذروں سے جُڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سونے کے ذخائر کی نیلامی جلد، 2 مزید مقامات پر ذخائر ملے ہیں، وزیر معدنیات پنجاب

محمد آخمان، محمد رحمان اور مقصود عالم جیسے کئی نوجوان روزانہ صبح سویرے اٹھتے ہیں اور اپنے دیسی ساختہ اوزار اٹھا کر دریا کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔

وہ نرم ہاتھوں سے مٹی کھودتے ہیں پھر اس کو پانی سے دھوتے ہیں اور بڑے صبر کے ساتھ اس میں سے حسب قسمت سونا کھوج نکالتے ہیں۔ یہ کام نہ صرف مشقت بھرا ہے بلکہ مکمل طور پر قسمت کا کھیل بھی ہے۔

مزید پڑھیے: کشمیر کے دریاؤں میں پائی جانیوالی قیمتی معدنیات

کبھی دن بھر کی محنت کے بعد 5 ہزار روپے ملتے ہیں تو کبھی اچانک ایک لاکھ روپے تک کی کمائی بھی ہو جاتی ہے۔ مگر عمومی طور پر روزانہ کی آمدنی 10 سے 15 ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چلاس چلاس دریا اور سونا چلاس کے پہاڑ چلاس کے پہاڑوں میں سونا سونا وال قبیلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چلاس چلاس دریا اور سونا چلاس کے

پڑھیں:

قصور، چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

عینی شاہدین کےمطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا تاحال لاپتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں چچا بھتیجی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے قریب بی آر بی نہر میں بھتیجی کو بچانے کے لئے چچا نے نہر میں چھلانگ لگائی تو خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی شہریوں نے 22 سالہ عشا کی لاش نکال لی جبکہ 40 سالہ چچا  تاحال لاپتہ ہے ،دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ  کر عمران کی لاش کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • قصور، چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
  • دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی
  • دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں 3 افراد دریا میں ڈوب گئے
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
  • کراچی: دو دریا پر سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی
  • کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
  • کراچی، دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنیوالے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
  •  15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا کلرک لیکن 24 گھروں، کروڑوں کے اثاثوں کا مالک
  • دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں