Jasarat News:
2026-07-24@04:07:10 GMT

اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، انڈیکس میں 1400 کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار حصص شدید مندی کی لپیٹ میں رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس1500پوائنٹس کم ہو گیا۔اورمارکیٹ 1لاکھ21ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ انڈیکس 120,400 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 170ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 69.

57فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ اسرائیل ایران جنگ کے منفی اثرات ،پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں خسارہ، برآمدات میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی جیسے عوامل نے بدھ کے روز مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے اور ریفائنری کمپنیز میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1505.11 پوائنٹس کی کمی سے 120,465.93 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 406.83پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس36506.12پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس877.42پوائنٹس کم ہو کر75339.82پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 2047.00پوائنٹس کے خسارے سے 177871.47پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 170 ارب 34 کروڑ 91 لاکھ 97 ہزار 764 روپے کی کمی واقع ہوئی اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 14610 ارب 32 کروڑ 38 لاکھ 52 ہزار 339 روپے رہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 21 ارب روپے مالیت کے 70کروڑ73لاکھ ۶۵حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 27ارب روپے مالیت کے 1 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ 12 ہزار 654 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 470کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،327میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی مارکیٹ میں کے ایس ای کی کمی

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف