لاہور؛ گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والا گروپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
لاہور:کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والے گروپ کو گرفتار کر لیا۔
شاپ رابری میں ملوث چاچا زاد بھائیوں کے گروپ کو ٹریس کے کچوانہ گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر چند روز قبل آہلو روڈ پر شاپ رابری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان چاچا زاد بھائی ہیں جو گھر والوں کو فیکٹری میں رات نوکری کا کہہ کر جاتے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان سے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، ملزمان یوسف اور افضال کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔