نیشنز کپ ہاکی: قسمت کام کرگئی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں ملائیشیا کی جاپان کے کامیابی کے باوجود پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی کیوں کہ میزبان ٹیم صرف ایک گول کی برتری سے جیتی جس نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہار گئی تھی جس کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر تھی جس کی شرط یہ تھی کہ یا تو جاپان جیت جائے یا پھر ملائیشیا 2 گول کی برتری سے نہ جیتے۔
کی فتح کے باوجود پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
گرین شرٹس جمعے کو پہلے سیمی فائنل میں پول اے کے قائد فرانس سے ٹکرائیں گی۔
پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم بدھ کو یہاں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پول بی کے آخری میچ میں ملائیشیا کی جاپان کے خلاف فتح کے باوجود ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
مزید پڑھیے: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا
گرین شرٹس نے اس سے قبل اپنا آخری لیگ مرحلے کا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور اسے 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس نے انہیں بعد کے میچ کے نتائج پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لہٰذا ملائیشیا نے جاپان کو ہرا تو دیا لیکن وہ کامیابی صرف ایک کے مقابلے میں 2 گول کے مارجن سے تھی جس کی وجہ سے وہ پول میں گول ایوریج کے حساب سے تیسرے نمبر پر آتے ہوئے پاکستان سے پیچھے رہ گئی۔ اگر میزبان ٹیم جاپان سے 2 گول کے فرق سے جیت جاتی تو وہ دوسرے نمبر پر آتے ہوئے پاکستان کو مقابلے سے باہر کردیتی اور خود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیتی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
اس طرح اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے جبکہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ کوریا کی ٹیم سے ہوگا۔ کل 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے دونوں ناک آؤٹ مقابلے جمعے کو ہورہے ہیں جبکہ فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی اب تک کی کارکردگیپاکستان نے پول مقابلوں میں 3 میچز کھیلے اور اتفاق سے تینوں میں 3،3 گول کیے۔
اتوار (15 جون) کو ہونے والا پاکستان کا ملائیشیا سے میچ 3-3 سے برابر رہا تھا جس میں قومی ٹیم کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمان اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے تھے۔
پیر کو پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا تھا۔ گرین شرٹس کی جانب سے غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہاکی اداس ہے
گزشتہ روز (بدھ) کے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ 2 میچوں کی طرح ہی 3 گول کیے لیکن اسے ایک گول کے خسارے سے شکست ہوئی۔ وہ میچ نیوزی لینڈ نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جیتا۔
پاکستان اسکواڈعماد بٹ (کپتان)، رانا وحید (نائب کپتان)، منیر الرحمان، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، افراز احمد، عبدالرحمان، عبدالمنان، عبدالرحمان اور محمد خان۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ ہاکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ نیشنز کپ گول کی کی ٹیم
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا۔
قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔
چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔
ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔
ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ