کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا، ایران کی ٹرمپ کے دعوے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہائوس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا ، ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ ایرانی مشن نے کہا کہ ایران دبائو میں امن قبول نہیں کرتا،خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔