عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے پشاور میں بجٹ سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون کو اسمبلی اجلاس بلانے کا پابند نہیں تھا۔ ماضی میں اجلاس اسپیکر خود ہی بلا لیتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کہتے ہیں وفاق کو قرضہ دے سکتا ہوں، صوبے کے خزانہ میں پیسے کہاں ہیں؟ صوبہ کنگال ہوچکا ہے، شاید اپنی جیب سے قرضہ دیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس کا بجٹ بڑھا کر 35 ارب روپے کر دیا گیا۔
انہوں نے کوہستان اسکینڈل کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں 22 کروڑ روپے اعظم سواتی کے اکاونٹ میں گئے، اعظم سواتی کو نیب نے نوٹس دیا ہے۔ ان لوگوں نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ ساری وارداتیں وزیراعلیٰ کے فارم ہاوس کے قریب ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں جو بھی کام ہوتے ہیں سی ایم کے فارم ہاوس کے پاس ہی کیوں ہوتے ہیں؟
نیب خیبر پختونخوا کی جانب سےکوہستان مالی اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جن میں نیب نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو 23 جون کو طلب کر لیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ لوگ تنخواہ و پنشن کے لیے رو رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں سرپلس بجٹ دے رہے ہیں۔ وفاق اور صوبے کو چاہیے کے اپنے وعدے پورے کرے۔ فاٹا کی ضروریات پوری کریں پھر ٹیکس لگائیں۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو یا نہ ہو، بجٹ تو صوبائی حکومت نے منظور کرنا ہے۔ تحریک انصاف میدانوں سے گلیوں تک محدود ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے بانی کو نکالنے کے لیے احتجاج میں دو ہفتے کیوں رکھے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی
پڑھیں:
حکومت کی نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پانی کی لائنیں خراب ہیں اور شہری بجلی و پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملنے والے 3360 ارب روپے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہڑپ کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔