سعودیہ ایئر لائن نے عالمی سطح پر اہم اعزاز حاصل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودیہ ایئر لائن نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی برانڈ ویلیو 1.1 ارب ڈالرز تک پہنچا دی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہے۔ یہ سنگ میل عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں کمپنی کی جدت، اسٹریٹجک ترقی اور مسافروں کے مثبت تاثرات کا مظہر ہے۔
معروف ادارے ’برانڈ فنانس‘ کی 2025 کی رپورٹ میں اس اضافے کو تسلیم کیا گیا ہے، جس میں برانڈ ویلیو کے تعین کے لیے کاروباری کارکردگی، مستقبل کی حکمت عملی اور صارفین کے تجربات جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔
اس کامیابی میں ایئر بس کے ساتھ 105 نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ، اسکائی ٹریکس کی جانب سے 2024 کی بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز، اور پروازوں کی بروقت آمد و رفت جیسے عوامل نمایاں رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ BLVD رن وے تھیم پارک کی تعمیر اور متعدد ایوارڈز نے بھی سعودیہ کی ساکھ میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔
سعودیہ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے آپریشنل معیار کی عکاس ہے بلکہ مسافروں کے اعتماد کا نتیجہ بھی ہے، جو اس برانڈ کے ساتھ مسلسل جڑا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ایئر فورس نے شاندار استقبال کیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، ایف-15 لڑاکا طیاروں نے انہیں حصار میں لے کر ایئر اسپیس میں خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی دی اور کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے اس اقدام سے سعودی حکومت کی برادرانہ محبت اور احترام جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالم اسلام میں پاکستان کے مقام، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور پاکستانی افواج کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد کل برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں دو روزہ قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔