ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 460 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 460 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 5 سو 95 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 394 روپے کمی کے بعد 307,831 روپے سے کم ہو کر 307,437 روپے ہوگئی۔
10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 282,188 روپے سے کم ہو کر 281,827 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 58 روپے کمی کے بعد 3,372 اور دس گرام چاندی کی قیمت 49 روپے کمی کے بعد 3,275 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,378 ڈالر سے کم ہو کر 3،372 ڈالر ہو گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ
پڑھیں:
اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی و گیس کے بھاری بلوں سے پریشان ہے تو دوسری جانب حکومتی وزراء سب کچھ ٹھیک اور بہتری کے جھوٹے بیانات جاری کر رہے ہیں جو کہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، حکومت مہنگائی بدامنی و بیروزگاری کے خاتمے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کرپشن فری سنجیدہ اقدامات کرے، یوتھ اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعے جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے، ذمے داران نوجوانوں کو فعال اور عوامی کمیٹیاں بنانے کا عمل تیز کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد ڈویژن کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی امراء،قیمین اور یوتھ کے ضلعی صدور شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیٹرول قیمتوں میں معمولی کمی کرکے دوسری طرف حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے کردی گئی ہے، اسی طرح اب پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، ایک ہاتھ سے دینے اور دوسرے سے لینے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ پاتا۔ صوبائی امیر نے کہا کہ چینی سے لیکر دالیں، آٹا، گھی، سبزیاں، گوشت اور دودھ جیسی بنیادی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے ایک عام شہری کی قوت خرید اس حد تک متاثر ہوچکی ہے کہ لوگ اپنا معیار زندگی نیچے لانے پر مجبور ہو کر کھانے پینے کی اشیا کم کرنا شروع کر چکے ہیں، عوام کے لیے ایک وقت کا پیٹ بھر کھانا بھی ایک چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے۔