راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بنیان المرصوص میں کامیابی کو امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ،خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے ،پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔

اس موقع پر طلبا ء نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہا کہ

پڑھیں:

مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں گے، یہ دن ہماری یکجہتی اورروشن مستقبل کیلئے فتح کی علامت ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

سربراہان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بانیان پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،خواجہ آصف
  • کینیڈا، ہائی کمیشن اور قونصل خانوں میں یوم آزادی اور معرکہ حق کا جشن منایا گیا
  • پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کاسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • لاہور ،یومِ آزادی کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال میں خصوصی سیمینارکاانعقاد
  • پاک افواج نے بھارت کا خطے کا چودھری ہونے کا غرورخاک میں ملا دیا؛اسحاق ڈار
  • شہدا ہمارا فخر، آج کا دن افواج پاکستان کے نام کرتے ہیں، مریم نواز شریف
  • ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ
  • ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو  مہارتوں سے آراستہ کرنا : احسن اقبال
  • برطانیہ کی معاونت سے گورننس اصلاحات کے ذریعے پاکستان کی اربوں روپے کی بچت