صرف 10 دن بعد اسرائیل کا دفاعی نظام مفلوج؟ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام صرف 10 سے 12 دن تک مزید ایرانی میزائل حملوں کا سامنا کر سکتا ہے اگر امریکا نے میزائل کی سپلائی میں تاخیر کی تو اسرائیل کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ موجودہ صورتحال میں اگر ایران اپنے حملوں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھتا ہے تو اسرائیلی دفاعی نظام کے پاس موجود میزائل ذخیرہ تیزی سے ختم ہوتا چلا جائے گا، اور ہفتے کے اختتام تک اسرائیل کے پاس محض چند ہی میزائل باقی رہ جائیں گے جو دشمن کے میزائلوں کا جزوی طور پر ہی راستہ روک سکیں گے۔
رپورٹ میں ایک امریکی دفاعی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “آرو” (Arrow) دفاعی میزائلوں کی قلت اسرائیل کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیت کو سخت متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر ان میزائلوں کے مقابلے میں جو ایران سے داغے جا رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا اس سنگین مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اور اپنی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، امریکی محکمہ دفاع نے خطے میں ہنگامی دفاعی امداد روانہ کی ہے۔
سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں میزائل ڈیفنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر توم کاراکو کا کہنا ہے کہ نہ امریکا اور نہ ہی اسرائیل کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ دن رات مسلسل میزائل حملوں کو روکتے رہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی فوری اور دانشمندانہ فیصلے کریں اور جو بھی ضروری ہو، وہ کیا جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے، اس نے اس حساس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ اس کے پاس کتنے میزائل باقی بچے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ: اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ، دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی میں تعاون کرے گا۔
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی Cnergyico کا امریکی کمپنی Vitol سے معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوگی۔
معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کے تحت امریکی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات پر عائد محصولات میں کمی آئے گی۔
اس اہم پیشرفت کے باعث توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔
پاکستانی کمپنی کی یومیہ ریفائنری پروسیسنگ صلاحیت ایک لاکھ 56ہزار بیرل ہے جبکہ اگلے پانچ سال میں ریفائنری اَپ گریڈ کرنے اور دوسرا آف شور ٹرمینل لگانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے کیا گیا معاہدہ اہم شعبوں میں اشتراک اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔