اسرائیل میں ہسپتال پر ایرانی میزائل حملہ، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) ۔ اسرائیل کا اراک اور نطنز میں ایرانی جوہری مقامات پر حملوں کا دعویٰ
۔ ایرانی میزائل نے بیر شیبہ میں ہسپتال کو نشانہ بنایا، اسرائیل
۔ ہسپتال پر ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کا جوابی کارروائی کا اعلان
۔ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 639 افراد ہلاک ہو چکے، ہیومن رائٹس گروپ
جمعرات کو اسرائیل۔
ایران تنازعے اور مشرق وسطیٰ کے وسیع تر بحران میں تازہ ترین پیش رفت کی تفصیلات جانیے: اراک اور نطنز میں ایرانی جوہری مقامات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات بھر فضائی حملوں کے دوران ایران کے شہر اراک میں ایک ’’غیر فعال جوہری ری ایکٹر‘‘ کو نشانہ بنایا ہے۔
(جاری ہے)
اس آپریشن میں نطنز کے قریب ایک ایسی جگہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ایران کی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی مبینہ کوششوں کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ’’ایران میں اراک کے علاقے میں جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنایا، جس میں پلوٹونیم کی پیداوار کے لیے انتہائی اہم، ری ایکٹر سِیل بھی شامل ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کا مقصد ’’ری ایکٹر کو ناکارہ بنانا اور اس کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کو روکنا‘‘ تھا۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ "نطنز کے علاقے میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی جگہ" کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے تقریباً 40 جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا اور راتوں رات ’’درجنوں‘‘ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ہسپتال پر ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کا جوابی کارروائی کا اعلاناسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے ایک ہسپتال پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ’جواب دہ‘ بنایا جائے گا۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ انہوں نے اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ’’ایران میں اسٹریٹیجک اہداف اور تہران میں پاور انفراسٹرکچر کے خلاف حملے تیز کر دیں۔‘‘
کاٹز نے کہا، ’’یہ کچھ سنگین ترین جنگی جرائم ہیں اور خامنہ ای کو ان کے اعمال کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کا مقصد ’’اسرائیل کو لاحق خطرات کا خاتمہ اور آیت اللہ کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔‘‘
ایران نے کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج اور ایک انٹیلیجنس بیس تھی، نہ کہ صحت کی سہولت۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے، ’’حملے کا اصل ہدف اسرائیلی آرمی کمانڈ اینڈ انٹیلیجنس بیس (IDF C4I) اور گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں آرمی انٹیلیجنس کیمپ تھا، جو سوروکا ہسپتال کے قریب واقع ہے۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال ’’صرف دھماکے کی لہر کی لپیٹ میں آیا تھا،‘‘ جبکہ ’’براہ راست اور عین ہدف‘‘ فوجی مقام تھا۔ اسرائیل پر میزائل حملے میں درجنوں زخمی
اسرائیلی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (MDA) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایرانی میزائل حملوں کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین شدید زخمی ہیں۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ 42 افراد میزائلوں کے اڑتے ہوئے ٹکرے لگنے یا دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے، جن میں سے 18 افراد پناہ کے لیے شیلٹرز کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوئے۔
ایم ڈی اے کے مطابق اس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جمعرات 19 جون کی صبح ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیے جانے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے ملک کے جنوب میں واقع ایک ہسپتال پر براہ راست حملے کی اطلاع دی۔
ہسپتال کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس ہسپتال سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، ’’ہم فی الحال نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے شہریوں سے اس وقت ہسپتال نہ آنے کی اپیل بھی کی۔
ایران پر اسرائیلی حملوں میں تاحال کم از کم 639 افراد ہلاک، ہیومن رائٹس گروپ
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نامی گروپ کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 639 افراد ہلاک اور 1,329 زخمی ہو چکے ہیں۔
اس ہیومن رائٹس گروپ نے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد میں سے 263 کی بطور عام شہری اور 154 کی بطور سکیورٹی فورسز اہلکار شناخت کی۔
ایران نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی تازہ حتمی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اسی ہفتے پیر کے روز بتائی گئی تعداد کے مطابق تب تک 224 افراد ہلاک اور 1,277 زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل میں ایرانی حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہسپتال پر ایرانی میزائل اسرائیلی حملوں میں کو نشانہ بنایا اسرائیلی فوج میزائل حملے ہیومن رائٹس افراد ہلاک اسرائیل کا میں ایرانی کے مطابق مزید کہا ری ایکٹر نے کہا کہا کہ کے بعد کے لیے
پڑھیں:
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر کے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبریو کنگریگیشن سیناگوگ میں اُس وقت افسران کو بلایا گیا جب ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک کار کو شہریوں کو روندتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک شخص پر چاقو سے بھی وار کیا گیا‘، گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے بتایا کہ ’ملزم کو پولیس کی جانب سے گولی مار دی گئی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’جمعرات کی صبح 9 بج کر 31 منٹ پر بی ایس ٹی پر ایک شہری کی کال موصول ہوئی جس نے حملے کے یہ مناظر دیکھے، حملے کے بارے میں اب تک یہ بتایا گیا ہے کہ 4 شہری گاڑی کے ٹکرا جانے اور چاقو کے وار سے زخمی ہوئے، جب طبی عملہ موقع پر پہنچا تو انہیں 4 افراد زخمی حالت میں ملے، یہ زخم گاڑی کے ٹکرانے اور چاقو کے وار دونوں کے نتیجے میں آئے۔