ٹیکس نیٹ کیسےبڑھایا جائے؟ گوہر اعجاز میدان میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42 : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف بی آرموجودہ ٹیکس گذاروں پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہ ڈالے، اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا استعمال کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائے اور نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کرے۔
گوہر اعجاز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف فراہم کیا جائے ، پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 59 لاکھ ہے،ملک میں 17 کروڑ 70 لاکھ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز موجود ہیں،بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کے پاس 32.
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
گوہر اعجاز نے بتایا کہ ایف بی آر ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھائے،ان فائلرز کے فنانشل پروفائلز کو دیکھا جا سکتا ہے، بینکس اکاؤنٹس ہولڈرز کی تمام معلومات جانتے ہیں، ایف بی آر نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشنز اور ڈیپازٹس کو دیکھ سکتا ہے،ٹیکس فائلرز اور بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے۔
شہر میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنےوالامافیاسرگرم
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گوہر اعجاز
پڑھیں:
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
رہائش و یوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نے گرانی کو بڑھایا، اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح جولائی 2025 میں بڑھ کر 4.07 فیصدہوکر 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، جو جون میں 3.2 فیصد تھی اور دسمبر 2024 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک نے گرانی پر انتبا ہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہائش ویوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نیگرانی کو بڑھا یا، خوراک نرخوں میں اضافہ سست رہا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 4.4فیصد جبکہ دیہی میں 3.5 فیصد رہی۔گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.09 کے مقابلے میں واضح کمی رہی مگر خدشات برقرارہیں۔گزشتہ سال (جولائی 2024) کے اسی مہینے میں یہ شرح 11.09 فیصد تھی، مہنگائی میں اس تیزی کی بنیادی وجہ رہائش اور یوٹیلیٹی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہے، جو جون میں 3.28 فیصد کمی کے بعد جولائی میں 3.56 فیصد بڑھ گئیں۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے 0.6 فیصد تھا اور اب 2.7 فیصد تک جا پہنچا۔