ایف پی سی سی آئی نے ٹیکس حکام کو دیے گئے اختیارات مسترد کردیے، عاطف اکرام
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی وفاقی بجٹ 2025-26 میں ٹیکس حکام کو دیے گئے حد سے زیادہ، غیر ضروری اور ہراساں کرنے والے اختیارات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو واپس لیٍ؛ اس سے پہلے کہ وفاقی بجٹ منظور کیا جائے؛ تاکہ تاجر برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ہدف صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے کہ جب صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو ایک جامع مشاورتی عمل کے ذریعے آن بورڈ لیا جائے۔ تاہم، انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ بجٹ ان عملی اقدامات سے دور ہے کہ جو کاروباری برادری کو برآمدات میں درکار ترقی کے حصول کی بابت وزیر اعظم پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری ہیں۔ صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ یہ عالمی سطح پر ایک قائم شدہ حقیقت اور عمل ہے کہ ٹیکس جمع کرنے والے افسر کو ٹیکس دہندگان کے ساتھ جتنی زیادہ مداخلت یا بات چیت کرنے کی اجازت دی جائے گی وہ باہم انسانی روابط اور میل جول کے بڑھتے ہوئے کردار کی وجہ سے انصاف، شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کو نقصان پہنچائے گی۔اس سلسلے میں، انسانی فیصلے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس کی پالیسیوں میں واضح پن، یقینی اندازاور مستقل مزاجی لانے کے لیے برآمد کنندگان کے لیے فکسڈ ٹیکس ریجیم (FTR) کو اس کی اصل شکل اور ہیئت میں طویل مدت کے لیے بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف اسی صورت فارن ڈائریکٹ انوسیمنٹ اور ملکی پرائیویٹ سرمایہ کاری کو راغب کر سکتے ہیںکہ اگر ہم بطور ملک کاروباری طور پر اپنی مسابقت برقرار رکھیں۔ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے روشنی ڈالی کہ ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم (EFS) کو اس کے دائرہ کار میں مقامی صنعت کاروں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی ا ئی عاطف اکرام انہوں نے کے لیے کیا کہ
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز